Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی وزیر خارجہ کی بشار الاسد سے دمشق میں ملاقات

'صدر بشار الاسد نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کا استقبال کیا۔' (فوٹو: سانا)
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے منگل کو دمشق میں شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایک دہائی قبل شام کی جنگ شروع ہونے کے بعد شیخ عبداللہ بن زاید کا یہ دورہ کسی اعلیٰ اماراتی عہدیدار کا پہلا دورہ ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بتایا کہ 'صدر بشار الاسد نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کا استقبال کیا۔'
'ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔'
متحدہ عرب امارات نے فروری 2012 میں شام کے ساتھ تعلقات اس وقت توڑ لیے جب حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرے ایک مکمل تنازع میں تبدیل ہو گئے۔
تاہم دسمبر 2018 میں متحدہ عرب امارات نے دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا اور اس کے بعد خلیجی ملک نے شام سے مارچ میں عرب لیگ میں واپسی کا کہا۔
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے بھی اکتوبر میں شامی صدر سے فون پر بات کی تھی۔
دمشق کے دورے کے بعد شیخ عبداللہ بن زاید منگل کی شام کو اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ایمن صفادی کے ساتھ بدھ کو ہونے والی ملاقات سے قبل عمان پہنچے۔

شیئر: