ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ابو ظبی کے شیخ زاید سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کیا جبکہ اس کی پانچ وکٹیں باقی تھیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
ٹی 20 رینکنگ: پاکستان کے کپتان بابراعظم نمبر ون بیٹسمینNode ID: 615086
-
انگلینڈ جنوبی افریقہ سے شکست کے باوجود سیمی فائنل میںNode ID: 616031
ڈیوون کونوئے نے 46 جبکہ نیشم نے صرف 11 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان ولیمسن پانچ اور اوپنر مارٹن گپٹل صرف چار کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور لیام لیونگ سٹون نے دو دو جبکہ عادل رشید نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کی اننگز
اس سے قبل ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ معین علی 51 اور ڈیوڈ ملان 41 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔
ان فارن بلے باز جوز بٹلر 29 رنز بنانے کے بعد ایش سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدھی، ایڈم ملنے، ایش سودھی اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سیمی فائنل کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں جوز بٹلر ، جونی بیرسٹو ،ڈیوڈ ملان ،ایوئن مورگن، لیام لیونگ سٹون، معین علی،سام بلنگ،کرس وویکس، کرس جورڈن، عادل راشد اور مارک ووڈ شامل کیا گیا تھا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، کین ولیمسن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سانٹنر، ایڈم میلن، ٹم سودتھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل تھے۔
انگلینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ون میں پہلے چارمیچ جیتنے کے بعد آخر میں جنوبی افریقہ سے شکست کھائی۔
نیوزی لینڈ کو گروپ ٹو کے پہلے میچ میں پاکستان سے شکست ہوئی لیکن اس کے بعد کے چار میچوں میں وہ فاتح رہی اور اس نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اس سے قبل دو آئی سی سی میگا ایونٹس میں انگلینڈ کی ٹیم کو نیوزی لینڈ پر برتری حاصل رہی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2016 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو انگلینڈ نے شکست دی اور پھر ون ڈے میچ میں بھی انگلینڈ کی ٹیم فاتح رہی۔
یو اے ای میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں اب تک انگلینڈ کی ٹیم کی کارگردگی شاندار رہی ہے۔ انگلینڈ کے بیٹسمین جوز بٹلر پاکستان کے بابر اعظم کے بعد ٹاپ سکوررز میں اس وقت دوسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ پانچ مرتبہ ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں، جن میں سے تین میچ انگلینڈ جبکہ دو نیوزی لینڈ کے نام رہے۔
#England in their last 7⃣ T20I clashes v #NewZealand:
Won : 3⃣
Lost : 3⃣
Tied : 1⃣Who will take the lead in #ENGvNZ at the ICC #T20WorldCup?#LiveTheGame pic.twitter.com/Toup7OzV53
— Star Sports (@StarSportsIndia) November 10, 2021