انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نمبر ون بیٹسمین بن گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو جاری کی گئی ٹی20 بیٹنگ ریٹنگ کے مطابق بابر اعظم 834 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان 798 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا کے آرون فنچ کا 733 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔
مزید پڑھیں
-
ٹی 20 رینکنگ: محمد رضوان نے وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیاNode ID: 613056
-
’حسن علی نے افغانستان کے لیے امریکی امداد سے زیادہ کام کیا‘Node ID: 613741
-
نمیبیا کو شکست، پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیاNode ID: 614816
بابر اعظم نے ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا کے ساتھ میچ میں 52 گیندوں 68 رنز، اگلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف وہ صرف نو رنز بنا سکے۔ بابر اعظم نے افغانستان کے خلاف نصف سینچری سکور کی اور 47 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ نمیبیا کے خلاف میچ میں ابر اعظم نے 70 رنز کی اننگز کھیلی اور محمد رضوان کے ساتھ 113 رنز کی شراکت کی۔
Babar Azam is the new No.1 batter on the @MRFWorldwide ICC Men’s T20I rankings, while Wanindu Hasaranga has claimed top spot on the bowling rankings for the first time #T20WorldCup pic.twitter.com/zoCVVJIPze
— ICC (@ICC) November 3, 2021