Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادی فورسز کا حوثیوں کے خلاف آپریشن جاری

اتحادی فورسز کے آپریشن میں 125 حوثی باغی مارے گئے (فوٹو، ٹوئٹر)
اتحادی فورس نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران یمن میں 22 عسکری آپریشن کیے جس میں 125 حوثی مارے گئےـ  
عرب اتحاد برائے یمن  کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یمن کے علاقے ’صرواح‘ اور ’البیضا‘ میں باغیوں کے ٹھکانوں پر 22 حملے کیے - 
اخبار 24 کے مطابق عرب اتحاد نے  نے مزید کہا کہ حملوں میں 125 سے زیادہ حوثی دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کی 14 عسکری گاڑیاں تباہ کردی گئیں- 
عرب اتحاد نے اس سے  ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ صنعا  اور صعدہ میں حوثیوں کے عسکری ٹھکانوں پر کامیاب فضائی حملے کیے گئے جن سے بیلسٹک میزائلوں، بارود بردار ڈرونز اور اسلحہ کے گودام تباہ کردیے گئے- 

شیئر: