Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں مزید 60 حوثی مارے گئے

’ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران مزید 8 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں( فائل فوٹو اے ایف پی)
یمن میں عرب اتحاد کی مارب کے قریب کارروائیاں جاری ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران صرواح اورالجوف میں حوثی ملیشیا کے اہداف پرمزید 11 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔‘
سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی اے نے بدھ کو ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران مزید 8 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ 60 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔‘
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کے جانب سے کئی ہفتوں سے یمن کی کمشنری المارب کے مختلف علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے نہتے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
 عرب اتحاد شہریوں کے تحفظ کے لیے العبدیہ میں حوثی ملیشیا  کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس سے قبل عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ ’یمن کی کمشنری العبدیہ میں صورت حال انتہائی مخدوش ہے اور نہتے انسانوں کی مدد کے لیے مختلف آپشنز پرغور کر رہے ہیں۔‘

شیئر: