گزشتہ برس مملکت میں 15 لاکھ ٹن کھجوروں کی پیدوار ہوئی (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت تجارت نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 برسوں کے دوران مملکت میں پھلوں کی پیداوار میں 194 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا-
سال 2020 کے آخر میں 2.7 ملین ٹن پھل پیدا ہوئے- جبکہ 2019 میں پھلوں کی پیداوار 930 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی-
تفصیلات کے مطابق پھلوں میں سب سے زیادہ پیداوار کھجوروں کی رہی جس کی بدولت مملکت دنیا بھر میں کھجوروں کی پیداوار کے حوالے سے دوسرے نمبر پر آگیا-
یہاں 2020 کے دوران 1.5 ملین ٹن کھجوریں پیدا ہوئیں جنہیں 107 ملکوں کو کھجوریں برآمد کیا گیا جس سے 927 ملین ریال کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا - برآمدات میں کھجوروں کا تناسب 7.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا-
مملکت میں پھلوں اور سبزیوں کی سالانہ کھپت کے حوالے سے کیے گئے ایک تخمینی سروے کے مطابق کھجوروں اور سبزیوں کے استعمال کی سالانہ شرح بالترتیب 77 اور 62 کلو گرام ہے-
وزارت ماحولیات پانی وزراعت کا اس حوالے سےمزید کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق مملکت میں ایک شخص سالانہ 90 کلو گرام پھل جبکہ سو کلو گرام سبزیاں استعمال کرتا ہے ـ
یاد رہے کہ سعودی عرب ہر طرح کی کھجوریں پیدا کررہا ہے- ان کے علاوہ انار، انگور، تربوز، خربوزہ، آم ، سٹرابری، کیلے، سیب، سنترے، خوبانی اور آڑو بھی پیدا ہورہے ہیں ـ