سعودی وزارت داخلہ نے کارپورل گریڈ پر خواتین سے ڈپلومیٹک سیکیورٹی کے لیے درخواستیں طلب کرلیں-
سعودی عرب میں خواتین کو مختلف اداروں میں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع دیے جارہے ہیں اور روز بروز اس کا دائرہ پھیلایا جارہا ہے-
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ سنیچر 8 ربیع الثانی 1443 ھ مطابق 13 نومبر 2021 سے 13 ربیع الثانی 1443ھ مطابق 18 نومبر 2021 تک درخواستیں وصول کی جائیں گی-
وزارت داخلہ نے توجہ دلائی ہے کہ درخواستیں آن لائن ابشر روزگار پلیٹ فارم پر پیش کی جائیں گی-