مدینہ منورہ: گاڑیوں کی ورکشاپ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
مدینہ منورہ: گاڑیوں کی ورکشاپ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
جمعہ 12 نومبر 2021 14:25
آتشزدگی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی (فوٹو، ٹوئٹر)
مدینہ منورہ کے ورکشاپس کے علاقے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیاـ آتشزدگی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملیـ
اخبار 24 نے شہری دفاع کے ٹوئٹر پرجاری تصاویر اور مختصر بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ جمعہ کے روز مدینہ منورہ کے صنعتی علاقے میں گاڑیوں کی ورکشاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھیـ
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی قریب ترین فائر فائٹرز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں جنہوں نے سب سے پہلے علاقے کو محفوظ کرنے اور آگ کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات کیےـ
فائرفائٹرکی دوسری ٹیموں نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے متاثر ورکشاپ میں لگنے والی آگ بجھانے کی کارروائی کا آغاز کردیا ـ
شہری دفاع کا کہنا تھا کہ آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا ـ آگ لگنے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں تاحال کچھ نہیں کہا گیا ـ
ورکشاپ میں لگی ہوئی آگ سے اٹھنے والا دھواں کافی دور تک دکھائی دے رہا تھا ـ آتشزدگی کے وقت ورکشاپ میں موجود بعض گاڑیاں متاثر ہوئیں ـ