Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے جنوبی جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

آتشزدگی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں طائف کی جنوبی علاقے کے جنگلات میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا۔
فائرفائٹننگ کی کارروائی میں محکہ شہری دفاع اور وزارت پانی و زراعت کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
النماص کمشنری کے جنگلات میں بھی لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ آتشزدگی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سبق نیوز کے مطابق طائف ریجن کے جنوبی علاقے ’موبل اور البردہ ‘ کے جنگلات میں ہفتے کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

ٹیموں کی جانب سے جنگلاتا کے تفصیلی سروے کا عمل جاری ہے( فوٹو سبق)

اطلاع ملتے ہیں محکمہ شہری دفاع اور وزارت پانی و زراعت کی متعدد ٹیمیں پہنچ گئیں۔ مشترکہ کاررائی کرتے ہوئے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانi کوششیں کیں۔
وزارت پانی اور زراعت کے ریجنل ڈائریکٹرانجینئرھانی القاضی کا کہنا تھا کہ بنی مالک علاقے کے یونٹ نے شہری دفاع کے اہلکاروں کے ساتھ مل کرآگ بجھانے کی کارروائی میں بھرپور حصہ لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات کی سروے ٹیموں کی جانب سے تفصیلی سروے کا عمل جاری ہے تاکہ اس امر کی یقین دہانی کی جاسکے کہ کہیں کسی جانب چنگاریاں تو نہیں سلگ رہی ہیں۔
وزارت کے ریجنل ڈائریکٹر القاضی نے چرواہوں اور جنگلات میں تفریح کی غرض سے آنے والوں سے اپیل کی کہ وہ تفریح کے دوران باربی کیو کےلیے لگائی جانے والی آگ کو درست طریقے سے بجھائیں تاکہ کسی قسم کا سانحہ رونما نہ ہو۔

شیئر: