سردیوں میں گیس صرف تین وقت، موٹی چینی غائب اور ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ہارنے سمیت گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں
سردیوں میں گیس صرف تین وقت، موٹی چینی غائب اور ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ہارنے سمیت گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں
ہفتہ 13 نومبر 2021 0:14
برطانیہ میں مقیم نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے عصر ملک نامی پاکستانی نوجوان سے نکاح کیا۔ (ملالہ ٹوئٹر)
روپے کی قدر میں تاریخی کمی، سردیوں میں گیس صرف تین وقت، طالبان کے عبوری وزیر خارجہ کا پاکستان کا دورہ، ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہارنے اور ملالہ یوسفزئی کی شادی گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں رہیں۔
نیب کی شہباز شریف، قائم علی شاہ سمیت کئی افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد سمیت کئی سرکاری افسران کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کر دی۔
کیا اتحادیوں نے تحریک انصاف کی حکومت سے ہاتھ کھینچ لیا ہے؟
پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سیاسی میدان میں ہلچل ہے۔ حکومت کی جانب سے بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو موخر کردیا گیا ہے جس کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپوزیشن کی ’مشترکہ‘ حکمت عملی سے تعبیر کیا ہے۔
’نواز دور میں طالبان کے ساتھ مذاکرات میں عسکری قیادت نے تعاون نہیں کیا‘
سنہ 2013 میں نواز شریف حکومت کے دور میں تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اس وقت طالبان کے ساتھ مذاکرات کے دوران عسکری قیادت کی جانب سے حکومت کو تعاون نہیں ملا تھا۔
’جسٹس صاحب! آپ سب خاموش ہو جائیں اور میری بات سنیں‘
پاکستان کی سپریم کورٹ میں اے پی ایس حملہ کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم عمران خان نے عدالت سے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار لوگ مارے گئے، کمیشن بنا کر تحقیقات کرائی جائیں کہ اس جنگ میں جانے کا فیصلہ کس نے کیا اور ڈرون حملوں کی اجازت کس نے دی؟
موٹی چینی گئی کہاں؟ ’مارکیٹ میں چینی وافر ہے، لوگ خرید نہیں رہے‘
آج کل پاکستان میں مہنگائی کا شور ہے جبکہ کچھ اشیا تو ایسی ہیں جو مہنگائی کے استعارے کے طورپر استعمال ہو رہی ہیں، جن میں سے ایک چینی بھی ہے اور اس کی قیمت ڈیڑھ سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور واٹس ایپ کے مختلف گروپس میں پاکستانی کرنسی نوٹ کا نیا ڈیزائن یہ کہہ کر شیئر کیا جا رہا ہے کہ حکومت نے نئے کرنسی نوٹوں کے حتمی ڈیزائن جاری کر دیے ہیں اور جلد اس کی منظوری کے بعد نئے ڈیزائن کے نوٹ متعارف کروا دیے جائیں گے۔
بلوچستان کی 19 رکنی نئی کابینہ میں خواتین اور اقلیتی رکن نظر انداز
بلوچستان میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد نئی کابینہ بھی تشکیل دے دی گئی۔ وزرا نے اتوار کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ 19 رکنی کابینہ میں 14 وزراء اور پانچ مشیر شامل ہیں تاہم کوئی خاتون اور اقلیتی رکن نئی کابینہ کا حصہ نہیں۔