Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: ٹائر اسکریچنگ پر سڑکوں کی صفائی کی سزا

ابوظبی:اماراتی عدالت نے ٹائر اسکریچنگ کرنے پر ایک نوجوان کو شہر کی شاہراہوں اور میدانوں کی صفائی کرنے کی سزا سنائی ہے۔ اماراتی نوجوان پر ٹائر اسکریچنگ کے علاوہ تیز رفتاری اور دوسروں کی زندگی کو خطرہ میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا۔الامارات الیوم کے مطابق عدالت نے اسے 3ماہ تک سڑکوں اور میدانوں کی صفائی کے علاوہ اتنی کی مدت کے لئے گاڑی چلانے پر پابندی عائد کی ہے۔واضح رہے کہ اماراتی حکومت ٹریفک خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والوں کو سماجی خدمت کی سزا دیتی ہے۔مذکورہ اماراتی نوجوان پہلا شہری ہے جسے ٹریفک خلاف ورزی پر سماجی خدمت کی سزا سنائی گئی ہے۔
 
 
 

شیئر: