دبئی (نیوزڈیسک) امارات ایئرلائنز نے امریکہ کی جانب سے دوران پروازمسافروں پر الیکٹرانک آلات کے استعمال پر عائد کی جانے والی پابندی کا نیا حل نکال لیا۔ ایئرلائنز نے نئی سروس متعارف کرائی ہے جسکے تحت امارات ایئرلائن کے مسافر امریکہ سفر کے دوران اس کے پہلے حصے اور دبئی میں قیام کے دوران لیپ ٹاپ سمیت دیگر الیکٹرانک آلات استعمال کرسکیں گے۔ امریکہ میں جہازاترنے سے قبل ہی لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور دیگر الیکٹرنک آلات سیکیورٹی اسٹاف کے حوالے کردینگے۔ الیکٹرانک آلات کو احتیاط سے ڈبوں میں بند کرکے امریکہ میں موجود مسافروں تک پہنچادیا جائیگا جس کے لئے مسافروں سے کوئی اضافی رقم نہیں لی جائیگی۔