عرب اتحاد کے مارب کے قریب فضائی حملے، مزید 186 حوثی ہلاک
حوثی ملیشیا کے اہداف کو پچھلے ایک ماہ سے روزانہ نشانہ بنایا جا رہا ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
یمن میں عرب اتحاد کی مارب کے قریب کارروائیاں جاری ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران صرواح اور البیضا میں حوثی ملیشیا کے اہداف پر مزید 42 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔‘
سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی اے نےسنیچر کو ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ ’ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران مزید 17 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ 186 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔‘
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کے جانب سے پچھلے کئی ہفتوں سے یمن کی کمشنری المارب کے مختلف علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے نہتے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
عرب اتحاد شہریوں کے تحفظ کے لیے حوثی ملیشیا کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد برائے یمن کی جانب سے مارب کے قریب حوثی ملیشیا کے اہداف کو پچھلے ایک ماہ سے روزانہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔