Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی جاپانی وزیر اعظم کو دوبارہ انتخاب پر مبارکباد

فومیو کیشیدا کو دوبارہ جاپان کا وزیراعظم منتحب کیا گیا ہے( فائل فوٹو اے پی)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کو جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا کو دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپانی وزیراعظم کو دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی ہر کامیابی اور جاپان کے دوست عوام کی مستقل ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
فومیو کیشیدا کو بدھ کو دوبارہ وزیراعظم منتحب کیا گیا ہے۔ حکمران جماعتت نے پارلیمانی انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کی ہے۔

شیئر: