عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف کرتے رہے
اتوار 14 نومبر 2021 20:31
نماز کے مناظر پر مشتمل وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں(فائل فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں اتوار کو عمرہ زائرین بارش کے دوران خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے۔
الاخباریہ کے مطابق مسجد الحرام میں بارش کے دوران طواف اور نماز کے مناظر پر مشتمل وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زائرین بارش کے دوران سکون و اطمینان کے ساتھ دعاوں اور عبادت میں مشغول رہے۔
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے پیشگوئی کی تھی کہ تبوک، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ اور باحہ کے پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سیلاب کی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔