سعودی عرب مکہ مکرمہ ریجن کی میسان کمشنری کا ’اصفہ‘ تاریخی قریہ شائقین کی دلچسپی کا محور بن گیا۔ یہ حجاز بنی مالک کے قریوں میں سے ایک ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سیاحوں کے قافلے اصفہ قریہ دیکھنے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ یہ سیر و سیاحت کے علاوہ قدرتی اور تاریخی مقامات سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بہترین جگہ ہے۔

اصفہ قریے کی عمارتوں میں پتھر استعمال کیے گئے ہیں۔ عمارتیں دیوہیکل سفید چٹانوں کے اوپر بنائی گئی ہیں- طرز تعمیر منفرد ہے- قریے کی عمارتوں کی چھجے لکڑی کے ہیں- ان کی کھڑکیوں اور دروازوں میں بھی لکڑیاں استعمال کی گئی ہے۔
اصفہ قریے کی عمارتیں اپنے آس پاس کے پہاڑی ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی وجہ سے عجیب و غریب حسن اپنے اندر پیدا کیے ہوئے ہیں-
اصفہ قریہ اس دور کی یادگار ہے جب قریہ الثروات کوہستانی علاقے میں منفرد انداز سے تعمیر کیے جاتے تھے- بعض گھروں میں مجلسوں کے لیے بڑے بڑے ہال موجود ہیں- ہال کثیر المقاصد ہیں- خاندانی اور قبائلی میٹنگوں کے علاوہ مویشی باندھنے کے لیے بھی استعمال کیے جاتے رہے ہیں- گھروں کے باہر کھیت اور خوبصورت قدرتی مناظر پائے جاتے ہیں- لکڑیوں پر بہت سارے نقش و نگار دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں-
