Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میسان کمشنری میں برفباری ، سردی میں اضافہ

میسان .... میسان کمشنری میں ہونے والی برفباری سے علاقے میں سردی میں اضافہ ہو گیا ۔ برف باری سے پہاڑی علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ۔ سبق نیوز کے مطابق میسان کمشنری میں ہونے والی برفبار ی سے لطف اندوز ہونے کےلئے طائف اور دیگر شہروں سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی جنہوں نے سرد موسم کا لطف اٹھایا ۔ تفریح کےلئے آنے والوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں ژالہ باری ہوتی تھی مگر امسال جس طرح برف باری ہوئی ہے وہ بہت خوشگوار ہے ۔ لوگوں کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے کےلئے طائف اور جدہ سے بھی میسان کمشنری پہنچ گئی ۔ 

شیئر: