’سعودی عرب میں شیف ماہانہ 70 ہزار ریال تک کما سکتے ہیں‘
شیف کی تنخواہ آٹھ ہزار ریال سے شروع ہوتی ہے۔ (فوٹو: الاخباریہ)
مملکت میں نوجوان سعودی شیف عبدالعزیز المطوع نے کہا ہے کہ شیف کا پیشہ اچھی آمدنی دیتا ہے اور اسے بہتر تنخواہ ملتی ہے دیگر ملازمین کے مقابلے میں محنتانہ زیادہ ہوتا ہے۔ 35 ہزار ریال ماہانہ تنخواہ مل جاتی ہے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعزیز المطوع نے کہا کہ اس شعبے میں 14 برس گزار چکا ہوں، شیف کی تنخواہ آٹھ ہزار ریال سے شروع ہوتی ہے، 30 ہزار یا 35 ہزار ریال تک پہنچ جاتی ہے۔ یہ کام صبر چاہتا ہے اور محنت بھی۔
سعودی شیف کا کہنا ہے کہ شیف کی آمدنی کی کوئی انتہائی حد مقرر نہیں۔ 12 ہزار ریال بھی کما سکتا ہے۔ 30 ہزار ریال بھی بلکہ 60 سے 70 ہزار ریال ماہانہ کما سکتا ہے۔
شیف کا پیشہ ملازمت تک محدود نہیں ہوتا یہ 24 گھنٹے کی سروس بھی ہوسکتی ہے۔ جتنا دل چاہے اس میں وقت لگا سکتے ہیں۔ دارومدار آپ کے عزم، محنت اور ہنر پر ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں