شوقیہ کوکنگ سے ہوٹل شیف سپروائزر بننے والی سعودی خاتون
ہند کو کھانے تیار کرنے کا بہت شوق تھا- (فوٹو العربیہ چینل)
مملکت میں شوقیہ طور پر کوکنگ کرنے والی سعودی خاتون ہوٹل میں شیف سپروائزر بن گئی ہیں۔
سعودی خاتون جنہیں شوقیہ طور پر مختلف ڈشز بنانے اور ان کی سجاوٹ سے بے حد لگاؤ تھا اب وہ ایک ہوٹل میں شیف سپروائزر ہیں۔
العربیہ چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی خاتون ’ہند‘ جنہیں کھانا بنانے کا شوق تھا اب وہ ایک ہوٹل میں شیف کے علاوہ اس کام کی نگرانی پر مامور ہیں۔ وہ مختلف سعودی کھانے بھی تیار کرتی ہیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ وہ سعودی پکوان کبسہ، مرقوق، جریش اور قرصان کے علاوہ کئی اور کھانے بنانا جانتی ہیں جس پر انہیں فخر ہے۔
سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ خواتین کو اس طرف آنا چاہیے کیونکہ اس شعبے میں خواتین اپنے جوہر دکھا کر نام پیدا کر سکتی ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں