یمن میں مارب اور البیضا کے قریب پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران عرب اتحاد کے 27 حملوں میں مزید 130 سے زیادہ حوثی باغی مارے گئے ہیں۔
الاخباریہ اور سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق’ عرب اتحاد نے مارب اور البیضا دونوں گورنریٹس میں حملوں کے دوران حوثیوں کی 16 فوجی گاڑیاں بھی تباہ کردیں‘۔
عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ ’مغربی ساحل پر یمنی فورسز کی سپورٹ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے حوثیوں کے خلاف چار ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئے ہیں‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عرب اتحاد نے مارب اور البیضا میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران مزید 26 ٹارگٹڈ آپریشنز کیے تھے۔
ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ’ ’ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران مزید 19 فوجی گاڑیاں اور اسلحہ ڈپو تباہ جبکہ 140 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔‘