سعودی ایئر ڈیفنس نے پیر کی شام ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے ڈرون حملے کو ناکام بنایا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے عرب اتحاد کے ترجما ن کے حوالے سے بتایا کہ ’خمیس مشیط میں حوثیوں کے بارودی ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا‘۔
عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ ’شہریوں کے تحفظ اور خطرات سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔