جازان اورعسیر ریجن میں 391 کلو گرام حشیش ضبط، 9 سمگلر گرفتار
ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ ( فوٹو الیوم)
سعودی محکمہ انسداد منشیات نے391 کلو گرام حشیش کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر 9 سمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے جازان اورعسیر ریجنوں میں سیکیورٹی آپریشن کیے۔
7 سعودی شہریوں اور سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 2 ایتھوپین باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے 391 کلو گرام حشیش برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ 9 افراد پر مشتمل سمگلروں کے گروہ کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔