پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی سے ملاقات کی ہے۔
تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان کے مطابق سنیچر کو لاہور میں ہونے والی ملاقات میں اعجاز چوہدری نے حافظ سعد رضوی کو رہائی پر مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
ترجمان ٹی ایل پی کے مطابق اعجاز چوہدری ذاتی حیثیت میں ملنے آئے اور انہوں نے امیر تحریک لبیک علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کے موقع پر فاتحہ خوانی بھی کی۔
مزید پڑھیں
-
وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر عائد پابندی ہٹا دی، نوٹیفکیشن جاریNode ID: 616401
-
پنجاب میں فورتھ شیڈول کی فہرست اپڈیٹ، سعد رضوی کا نام خارجNode ID: 617476
-
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کوٹ لکھپت جیل سے رہاNode ID: 619626
ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ سیاسی بات چیت کا سلسلہ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ سیاست میں دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔
'اتحاد کے بارے ایسے موقع پر گفتگو نہیں کی جا سکتی۔'
دوسری جانب ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ سعد رضوی کو رہائی پرمبارک باد دینے اور گلدستہ پیش کرنے آیا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ سعد رضوی سے خیر سگالی کےطور پر ملنے کے لیے آیا ہوں۔
'ہماری ذمہ داری ہے ایسی لیڈرشپ سے رابطے میں رہیں جو دوسروں سے مختلف ہے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام سے ایسا تعلق رکھے جس سے اتفاق رائے پیدا ہو۔'
اس سوال پر کیا کہ کیا آپ وزیراعظم عمران خان کی اجازت سے سعد رضوی سے ملے؟ سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ 'میں عمران خان کی اجازت کے بغیر کبھی کسی سے نہیں ملتا۔'
ان سے وزیراعظم عمران خان اور سعد رضوی کی ملاقات سے متعلق بھی پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ ایسی ملاقات قبل از وقت ہے۔
تاہم اعجاز چوہدری کی حافظ سعد رضوی سے اس ملاقات پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھائے ہیں اور حکومت کے ساتھ ساتھ تحریک لبیک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ' لبیک جیسی منافق خود ساختہ اسلامی سیاسی پارٹی آج تک نہیں دیکھی۔ جنہوں نے لبیک کے بندے مارے، سعد رضوی کو جیل میں رکھا، انہی لوگوں کے ساتھ پنجاب میں سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے گلے مل رہا ہے۔'
لبیک جیسی منافق خود ساختہ اسلامی سیاسی پاڑٹی آج تک نہیں دیکھی جنہوں نے لبیک کے بندے مارے سعد رضوی کو جیل میں رکھا انہی لوگوں کیساتھ پنجاب میں سیٹ ایڈجسمنٹ کیلیے گلے مل رہا ہے۔#TLPTI pic.twitter.com/ZuU1F3iJOF
— AحmاD (@ABLeo85) November 20, 2021
عرفان الحق نامی ایک صارف نے سینیٹر اعجاز چوہدری اور سعد رضوی کی گلے ملتے ہوئے کی ویڈیو ری ٹویٹ کرتے ہوئے طنزاً کہا کہ 'سب کہیے سبحان اللہ۔'
سب کہیئے سبحان اللہ https://t.co/3QOEyNUGND
— Irfan ul Haque (@IrfanHaqueS) November 20, 2021
شعیب سکندر نے اپنے ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ 'ضرورت ہی کیا تھی سعد رضوی کی گرفتاری۔ پھر دھرنے میں جانیں ضائع کرنے۔ پھر کالعدم قرار دینے اور اب جپھی ۔۔۔۔۔'
چلیں تو کٹ جاے گ یہ سفر آہستہ آہستہ۔۔
ضرورت ہی کیا تھی سعد رضوی کی گرفتاری۔ پھر دھرنے میں جانیں ضائع کرنے۔ پھر کالعدم قرار دینے۔اور اب جپھی ۔۔۔۔۔ https://t.co/wvlOKYnEdb— Shoaib Sikander (@sikander787) November 20, 2021