Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوائیڈا میں ترنگے کی توہین پر احتجاج

نوئیڈا.. نئی دہلی سے متصل یوپی کے سیٹلائٹ شہر نوائیڈا میں موبائل کمپنی کے دفتر پر منگل کو اس وقت زبردست احتجاج کیا گیا جب کمپنی کے چینی ملازم نے ہندوستانی پرچم ترنگا پھاڑ ڈالا اور اسے پھینک دیا۔کمپنی کے ملازمین نے چینی شہری کی اس حرکت پر سخت احتجاج کیا اور اس کی شکایت ہندوستانی افسران سے کی لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ جیسے ہی قومی پرچم کی توہین کی بات عام ہوئی تو کمپنی کے باہر لوگ جمع ہونے لگے۔ مظاہرین مطالبہ کیا کہ ترنگے کی توہین کرنے والے چینی باشندے کےخلاف کارروائی کی جائے۔کمپنی کی شکایت پر چینی شہری کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ قومی پرچم کا اسٹیکر دیوار پر چسپاں تھا جسے چینی ملازم نے دیوار سے اکھاڑ کر پھینک دیا۔ 

 

شیئر: