سعودی فضائیہ کے کمانڈر کا مصری ائیر فورس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ
اتوار 21 نومبر 2021 20:48
باہمی دلچسپی کے اموراور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل مزید بن سلیمان العمرو اور ان کے ہمراہ وفد نے مصر کی ایئر فورس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مصری فضائیہ کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل محمدحجازی نے سعودی فضائی کمانڈر اور ہمراہ وفد کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پرماضی اور حال میں مصری فضائیہ کی کامیابیوں کا تعارف بھی کرایا گیا۔
مصر اور سعودی عر ب کے کمانڈروں نے دونوں ملکوں کی باہمی دلچسپی کے اموراور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل مزید بن سلیمان العمرو نے ایئر ڈیفنس کالج کا بھی دورہ کیا ہے۔