Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان کا سعودی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

انہوں نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہا ہے۔‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سعودی فضایہ کے  ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔
سعوی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان کو فضائیہ کے تمام شعبوں کی استعداد و صلاحیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔
ریاض میں فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر پر پہنچنے پر ان کا استقبال مسلح افواج کے سربراہ جنرل فیاض الرویلی نے کیا ہے۔
سعودی فضائیہ کے سربراہ جنرل ترکی بن بندر بن عبد العزیز سمیت مسلح افواج کے اعلی عہدیدار بھی استقبالیہ کمیٹی میں موجود تھے۔
مسلح افواج اور فضائیہ کے اعلی عہدیداروں سے بریفنگ لینے کے بعد شہزادہ خالد بن سلمان نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے مسلح افواج اور خاص طور پر فضائیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
 
 
 

شیئر: