القریات میں برفباری کے مناظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
القریات میں برفباری کے مناظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
پیر 22 نومبر 2021 19:00
وسیع وعریض علاقہ سفید برف کی چادر اوڑھے نظر آرہا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
شمالی سعودی عرب کے علاقوں میں برف باری کے مناظرکے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
القریات کمشنری کا وسیع وعریض علاقہ سفید برف کی چادر اوڑھے نظر آرہا ہے۔ یہاں درجہ حرارت توجہ کم ہو گیا ہے ۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے بیان میں کہا کہ ’آئندہ چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں سردی کا موسم شروع ہوجائے گا۔ 30 روز بعد سال کے سرد ترین دن ہوں گے‘۔
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی تھی کہ ’پیر کو الجوف، الحدود الشمالیہ اور تبوک ریجنوں میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے قوی امکانات ہیں۔ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ مدینہ منورہ ریجن کے ساحلی مقامات بھی متاثر ہوں گے‘۔
بیان میں قومی مرکز نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ ’خلیج عرب کے علاقے میں تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ عسیر، باحہ ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی مقامات دھند کی زد میں ہوں گے‘۔