العربیہ نیٹ کے مطابق برفباری سے کھیتوں اور زرعی فارموں کے مناظر دلکش ہوگئے-
بللسمر کے باشندو ں نے برفبای کے مناظر کی تصاویر اور وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیی ہیں۔ موسمیات کے ماہرین اور بزرگوں کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔
بللسمر کا علاقہ سطح سمندر سے 3 ہزار میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ یہاں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگئی ہے۔
موسمیات کے ماہر سمیر الاسمری نے کہا کہ پیر کی صبح برفباری ہوئی جس سے درجہ حرارت منفی ہوگیا۔ یہاں 50 برس میں پہلی بار یہ منظر دیکھنے کو ملا ہے۔
الاسمری نے کہا کہ بللسمر شہر میں تقریبا ایک ہفتے سے روزانہ بارش ہورہی ہے۔ اکثر یہاں کا مطلع ابر آلود رہتا ہے۔
بللسمر اور عسیر کے بیشتر علاقوں کا موسم ان دنوں غیرمستحکم ہے۔ یہاں درجہ حرارت منفی تک پہنچا ہوا ہے اسی وجہ سے برفباری بھی ہوئی۔
موسمیات کے قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ عسیر ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے والی ہے۔ یہاں مزید برفباری ہوگی۔
فلکیات کی عرب تنظیم کے رکن ڈاکٹر خالد الزعاق نے بتایا کہ موسم سرما کا دوسرا حصہ شروع ہوگیا۔ اس دوران سخت سردی پڑے گی۔ یہ موسم 26 دن جاری رہے گا۔