امریکی ریاست نیویارک میں پولیس نے ’ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ‘ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ریسلر سیٹھ رولنز پر حملہ کرنے والے 24 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈبلیو ڈبیلو ای کے ایونٹ ’منڈے نائٹ را‘ میں اپنے میچ کے بعد سابق ورلڈ چیمپین سیٹھ رولنز واپس جارہے ہیں کہ اچانک کہیں سے ایک شخص آ کر ان پر حملہ کر دیتا ہے۔
ویڈیو میں سیٹھ رولنز اور نامعلوم شخص کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم ریسلنگ کمپنی کی اپنی سکیورٹی نے ان دونوں کو الگ کیا اور نامعلوم شخص کو پولیس کے حوالے کردیا۔ اس حملے میں سیٹھ رولنز محفوظ رہے ہیں۔
واضح رہے ’ڈبلیو ڈبلیو ای‘ ایک انٹرٹینمنٹ کمپنی ہے اور یہاں رنگ کے اندر اور باہر لڑائیاں سکرپٹ کا حصہ ہوتی ہیں۔
تاہم یہ واقعہ کمپنی کے سکرپٹ کا حصہ نہیں تھا۔
Seth Rollins just attacked by fan??? #RAW #WWE pic.twitter.com/FIv6csAW28
— Tommy Lavelle (@tomlavelles) November 23, 2021