Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈبلیو ڈبلیو ای سپر شو ڈاون میں سعودی ریسلر منصور کی فتح

تماشائیوں کا جوش مجھے طاقت دے رہا تھا(فوٹو عرب نیوز)
ڈبلیو ڈبلیو ای سپر شو ڈاون مقابلوں میں سب سے خاص بات سعودی ریسلر منصور کی فتح تھی۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے سعودی نوجوانوں کو ریسلنگ کے میدان میں اپنے جوہر دکھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ریاض بلیوارڈ پرمحمد عبدو ہال میں ڈبلیو ڈبلیو ای سپر شو ڈاون کے مقابلوں سے قبل شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ریسلر نے امریکی حریف ڈولف زیگلرکو شکست دے کر شائقین کو خوش کر دیا۔

مقابلے کی خاص بات انڈرٹیکر کی غیر متوقع آمد تھی(فوٹو ٹوئٹر)

مقابلے کے بعد سعودی ریسلر نے مداحوں کے پرجوش نعروں کا جواب دیتے ہوئے ان کی جانب دیکھ کر ہاتھ لہرایا اور کہا کہ آپ کا جوش مجھے طاقت دے رہا تھا۔
خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منصور نے کہا کہ  ان شا اللہ ، میں آپ کو سوفیصد ضمانت دیتا ہوں کہ میں 20 ، 30 ، 40 ، 50 ، 100اور اس سے بھی زیادہ مقابلے جیتنا چاہتا ہوں۔

ہمیں اپنی کارکردگی پر فخر ہے اور میں اس پر مطمئن ہوں(فوٹو عرب نیوز)

منصور نے کہا کہ امید ہے کہ میری اس جیت کے بعد بہت سارے سعودی نوجوان ریاض میں آئندہ ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای مقابلوں میں شامل ہوں گے۔ یہ صرف میری جیت نہیں اس میں  وہ سارے دوست بھی شامل ہیں جو مجھے جیتتا دیکھنا چاہتے تھے۔
مقابلوں کی خاص با ت عالمی شہرت یافتہ ریسلر انڈرٹیکر کی غیر متوقع آمد تھی جب  انہوں نے طوائق ٹرافی کے لیے مقابلے میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی اور حاضرین کو خوش کردیا۔

ہم دوبارہ بھی ریاض میں آکر مقابلہ کرنا چاہیں گے(فوٹو عرب نیوز)

اس کے بعد بڑا مقابلہ جان موریسن اور دی میز کے درمیان تھا۔ سمیک ڈاون ٹیگ ٹیم مقابلے میں دی میز نے کامیابی سمیٹتے ہوئے ٹائٹل حاصل کیا۔
گزشتہ روز دی میز نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا تھا کہ وہ اس مقابلے کے لیے نئے چیمپیئن کی توقع رکھیں۔

بیلے نے سمیک ڈاون ویمن ٹائٹل اپنے نام کرلیا(فوٹو اردونیوز)

ایک اور مقابلے میں ستھ رولینس اور مرفی نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا کہ ہمیں اپنی کارکردگی پر فخر ہے اور میں اس پر مطمئن ہوں، ہم نے واقعی وہ کر دکھایا جس کی توقع تھی۔ انہوں نے مداحوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوبارہ بھی یہاں آنا چاہیں گے۔
انفرادی مقابلے میں انجیلز گارزا نے ہمبرٹو کاریلو کو شکست دی۔

سپرسٹارز نے سپرشو ڈاون مقابلوں سے قبل ریاض شہر کی سیر کی(فوٹو عرب نیوز)

ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن شپ مقابلے میں دفاعی چیمپییئن بروک لیزنر نے چیلنجر ریکوشیٹ کو ہرا دیا۔
خواتین کے سمیک ڈاون مقابلوں میں بیلے نے خاتون ریسلرنومی پر فتح حاصل کر کے سمیک ڈاون ویمن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
لوہے کے جنگلے میں ہونے والے خاص مقابلے میں رومن رینز نے کنگ کاربن کو شکست دیدی۔

بڑا مقابلہ جان موریسن اور دی میز کے درمیان تھا(فوٹو ٹوئٹر)

آخری مقابلے میں ڈبلیو ڈبلیو ای کی یونیورسل چیمپیئن شپ میں گولڈ برگ نے دی فائنڈ برے وائٹ کو زیر کردیا۔
ڈبلیو ڈبلیوای کے سپرسٹارز نے سپرشو ڈاون مقابلوں سے قبل ریاض شہر کی سیر کی اس موقع پر سعودی عرب کی چیمپیئن فٹبال کلب النصر کے کھلاڑی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

شیئر: