Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 اجازت نامے کے بغیر عمرہ ادا کرنے پر جرمانہ ہوگا، محکمہ امن عامہ کا پھر انتباہ

 حفاظتی تدابیر اور مقرر نظام کی پابندی کو یقینی بنایا جا رہا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ امن و عامہ نے  پھر انتباہ کیا ہے کہ’ اجازت نامے کے بغیر عمرہ ادا کرنے پر جرمانہ ہوگا جو شخص بھی اجازت نامے کے بغیرعمرہ ادا کرتے ہوئے پکڑا جائے گا اس پر جرمانہ ہوگا‘۔
عاجل ویب کے مطابق محکمہ امن و عامہ نے بیان میں کہا کہ’ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے، حفاظتی تدابیر،عمرہ اور نماز کےلیے مقرر نظام کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے طے کیا گیا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر عمرے کے لیے جانا منع ہے۔ خلاف ورزی پر دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ اس صورت میں ہوگا جب اجازت کے بغیرعمرہ کرتے ہوئے کوئی پکڑا جائے۔
محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ ’اجازت نامے کے بغیر مسجد الحرام میں نمازکے لیے جانے کی کوشش کرنے والے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا‘۔

 

شیئر: