سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں فرض نمازیں ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ ضروری نہیں بلکہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں مزید کہا کہ صلاۃ و سلام پیش کرنے اور روضہ شریفہ میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ پہلے بھی ضروری تھا اور اب بھی ہے۔
مزید پڑھیں
-
مسجد نبوی کے گیارہ بڑے دروازوں پر سکرینیں نصبNode ID: 597021
-
مسجد نبوی میں زمزم کے کولر واپس رکھنے کی اجازتNode ID: 600011
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں نماز کے لیے جانے والوں سے توکلنا ایپ پر سٹیٹس دکھانے کے لیے کہا جاتا ہے جو لوگ ویکسین کی دونوں خوراکیں لیے ہوئے ہوں یا کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہوں یا پہلی خوراک لے کر 14 دن گزار چکے ہوں ایسے زائرین کو مسجد نبوی میں نماز کی اجازت ہوتی ہے ان سے الگ سے اجازت نامہ طلب نہیں کیا جاتا۔