پاکستانی گلوکارہ اور موسیقار عروج آفتاب کو گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
گریمی ایوارڈز کا شمار دنیا کے چند نمایاں ترین میوزک ایوارڈز میں ہوتا ہے جو امریکہ میں واقع ’دا ریکارڈنگ اکیڈمی‘ کی طرف سے موسیقی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو دیا جاتا ہے۔
عروج آفتاب کو گریمی ایوارڈز 2022 کی ’بہترین نئے آرٹسٹ‘ کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
تعلیم، موسیقی اور سماج کے لیے زندگی مختص کر دینے والی زرینہ بلوچNode ID: 612236
-
روایتی اور علاقائی موسیقی 'شیلات' میں حیرت انگیز مقبولیتNode ID: 615131
-
موسیقی کی دھنیں بکھیرتا ’دنیا کا سب سے بڑا‘ آرکیسٹراNode ID: 620336
اس کیٹگری میں مزید بینڈز اور گلوکاروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے جن میں جمی ایلن، بے بی کیم، فنیاس، برٹش بینڈ گلاس اینیملز اور کورین امریکن گروپ بریک فاسٹ بھی شامل ہیں۔
عروج آفتاب کے بحیثیت گلوکارہ اور موسیقار تین البمز ریلیز ہو چکے ہیں اور رواں سال ریلیز ہونے والی ان کی البم ’ولچر پرنس‘ کا گانا ’محبت‘ سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے پسندیدہ گانوں میں سے ایک ہے۔
With so many folks getting together with family and friends, there’s a lot to celebrate this summer. Here’s a playlist of songs I’ve been listening to lately—it's a mix of old and new, household names and emerging artists, and a whole lot in between. pic.twitter.com/xwTPun9wsw
— Barack Obama (@BarackObama) July 10, 2021
رواں سال جولائی میں اوبامہ نے سوشل میڈیا پر ان گانوں کی ایک لسٹ شیئر کی تھی جو وہ سن رہے تھے اور عروج آفتاب کا گانا اس میں شامل تھا۔
معروف امریکی میگزین ’بل بورڈ‘ کے مطابق عروج آفتاب نے بغیر کسی کی مدد کے گٹار بجانا سیکھا تھا اور وہ صرف 11 برس کی تھیں جب ان کے والدین اپنے آبائی شہر لاہور منتقل ہوگئے۔
انہوں نے موسیقی کی تعلیم امریکی شہر بوسٹن میں واقع ’برکلے کالج آف میوزک‘ سے حاصل کی۔ 36 سالہ گلوکارہ کا شمار ان آرٹسٹس میں ہوتا ہے جنہوں نے 90 اور سنہ 2000ء کی دہائی میں اپنی موسیقی کو انٹرنیٹ پر پروموٹ کیا۔
عروج آفتاب کی گریمی کے لیے نامزدگی کو پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے قوم کے لیے فخر کی بات قرار دیا۔
اپنی ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’ریکارڈنگ اکیڈمی کی طرف سے بیسٹ نیو آرٹسٹ کی کیٹگری میں نامزد ہو کر ہماری اپنی عروج آفتاب نے میوزک کی تاریخ قائم کر دی ہے‘
Yes!!! Our very own @arooj_aftab has made music history by being nominated by the @RecordingAcad for Best New Artist! This is a very proud moment for our nation.
To celebrate, listen to Arooj’s tracks on her YouTube page right here https://t.co/dfPOalSOr2
— Hadiqa Kiani (@Hadiqa_Kiani) November 23, 2021
فخرعالم نے عروج آفتاب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی ہیں۔