Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایکسپو: اے آر رحمان کی بیٹی کی پہلی مرتبہ باحجاب پرفارمنس

آے آر رحمان کی سربراہی میں کام کرنے والے گروپ میں مختلف خواتین شامل ہیں (فوٹو: اے آر رحمان ٹوئٹر)
آسکر ایوارڈ یافتہ انڈین گلوکار وموسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے دبئی ایکسپو کے دوران اپنے والد کے بنائے ہوئے کلام پر پرفارم کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے عوامی سطح پر باپردہ ہو کر پرفارمنس پیش کی ہے۔
دبئی ایکسپو 2020 میں بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ہونے والے میوزک فیسٹیول میں خدیجہ رحمان نے ’فردوس آرکسٹرا گروپ‘ کے ہمراہ پرفارم کیا تو انہوں نے اپنے والد کا ہی بنایا گیا کلام ‘ فرشتوں’ پیش کیا۔
اے آر رحمان کی سربراہی میں پرفارم کرنے والے گروپ فردوس آرکسٹرا میں مختلف مذاہب اور ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔ 
انڈین موسیقار کی جانب سے عوامی سطح پر بیٹی کی پہلی پرفارمنس کو ایک ٹویٹ کے ذریعے سب سے شیئر کیا گیا تو انہوں نے بہترین شو پیش کرنے پر دبئی ایکسپو اور فردوس آرکسٹرا کا شکریہ بھی ادا کیا
خدیجہ رحمان نے نعتیہ کلام پیش کیا تو ایکسپو میں موجود شائقین کے ساتھ ساتھ سوشل ٹائم لائنز پر بھی اسے بھرپور دلچسپی سے دیکھا گیا۔
صارفین کی جانب سے مجموعی پرفارمنس اور کمپوزیشن کو زبردست قرار دیا گیا تو اس میں خدیجہ رحمان کی آواز کو بھی خوب سرایا جاتا رہا۔

شیئر: