منشیات سمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام، 88 ملزمان گرفتار
منشیات سمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام، 88 ملزمان گرفتار
بدھ 24 نومبر 2021 18:17
ملزمان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کی گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں نے 894 کلوگرام حشیش،60 لاکھ 98 ہزار860 نشہ آور گولیاں،57 ٹن اور 165 کلو گرام قات (نشہ آور پتوں) کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا ئی ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سرحدی محافظوں کے محکمے کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے بیان میں کہا کہ’ بری اور بحری سرحدی راستے سے 854 کلو گرام حشیش ، 60 لاکھ 98 ہزار 860 نشہ آور گولیوں ،57 ٹن اور 165کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا ئی گئی ہیں۔
سمگلنگ میں ملوث 88 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں 39 سعودی اور 49 سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب شامل ہیں‘۔
’غیرملکیوں میں 24 کا تعلق یمن،21 کا ایتھوپیا جبکہ چار کا مصر، اردن، سوڈان اور سری لنکا سے ہے‘۔
ترجمان نے بتایا کہ’ 88 ملزمان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ ضبط شدہ اشیا متعلقہ ادارے کے سپرد کی گئی ہیں‘۔