Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثے کا سبب بننے والے دو افراد گرفتار، منشیات ضبط

’گرفتار شدگان کی گاڑی میں نشہ آور پودہ قات کی بڑی مقدار ضبط ہوئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
جازان پولیس نے منشیات فروش دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو گرفتاری سے پہلے ایک ٹریفک حادثے کا سبب بنے جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ بیٹھی اس کی بیوی ہلاک ہوگئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں اورعمر کی تیسری دہائی میں ہیں۔
جازان ریجن پولیس کے ترجمان میجر نایف حکمی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کی گاڑی میں نشہ آور پودہ قات کی بڑی مقدار ضبط ہوئی ہے‘۔
’معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنی گاڑی میں منشیات سپلائی کرنے جارہے تھے اور تیز رفتاری کے باعث حادثے کا سبب بنے‘۔
انہوں نے کہاہے کہ ’حادثے کا سبب بننے کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے مگر انہیں شہر کی ایک مرکزی شاہراہ پر پکڑلیا گیا‘۔
’ان سے تفتیش جاری ہے  جس کی تکمیل کے بعد انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: