Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ نے لاس اینجلس اور مانچسٹر کےلیے براہِ راست پروازیں بحال کر دیں 

السعودیہ چار براعظموں کےلیے معمول کی پروازیں چلا رہی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے لاس اینجلس اور مانچسٹر کےلیے براہِ راست پروازیں بحال کردیں۔ 
کورونا وبا کے باعث براہ راست پروازیں معطل کی گئی تھیں۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق السعودیہ نے کورونا وبا کا دائرہ محدود ہونے پر دسمبر2021 سے امریکہ کے لاس اینجلس ایئرپورٹ اور برطانیہ کے مانچسٹرایئرپورٹ کےلیے معمول کی براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  
السعودیہ نے بیان میں کہا کہ’ 11 دسمبر سے جدہ سے لاس اینجلس کےلیے ہفتے میں 38 پروازیں چلائی جائیں گی‘۔
’بوئنگ 300-777 ای آر ساخت کے طیارے لاس اینجلس کی پروازوں کےلیے استعمال ہوں گے‘۔
 جدہ اورمانچسٹر کے درمیان پروازیں 15 دسمبر سے بحال ہوں گی۔ ہفتہ میں 24 پروازیں چلائی جائیں گی۔ 7 ہزار سے زیادہ نشستیں دستیاب ہوں گی۔  
یاد رہے کہ السعودیہ چار براعظموں کےلیے معمول کی پروازیں چلا رہی ہے۔

شیئر: