Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک سے ریاض کےلیے ’ السعودیہ‘ کی خصوصی پیشکش

خلیجی ممالک سے ریاض کا دو طرفہ کرایہ 150 ڈالر ہو گا (فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک سے ریاض آنے والے مسافروں کو خصوصی پیشکش کرتے ہوئے رعایتی نرخوں پرٹکٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہےـ
 اخبار  24 کے مطابق السعودیہ نے کہا ہے کہ یہ آفر غیرمعمولی ہے- ابوظبی، دبئی، کویت، دوحہ اور منامہ سے ریاض آنے جانے کا ٹکٹ 8 دسمبر تک  150 ڈالر میں دیا جائے گا- 
السعودیہ نے توجہ دلائی ہے کہ سپیشل آفر کا مقصد ریاض سیزن میں آمد کا موقع فراہم کرنا اور اس کے  پروگراموں سے لطف اٹھانے کی سہولت دینا ہے- السعودیہ ریاض سیزن کا سٹراٹیجک ساتھی ہے- 
السعودیہ نے کہا ہے کہ جو لوگ مذکورہ سپیشل آفر سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں وہ آن لائن بکنگ کراتے وقت IMAGINE علامت استعمال کریں یا سمارٹ موبائل پر السعودیہ سروسز پیش کرنے والی ایپلی کیشن سے فائدہ  اٹھائیں ـ

شیئر: