Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین زمروں میں شامل افراد سعودی عرب آمد سے قبل ویکسین کا اندراج کرائیں

امیگریشن کی کارروائی تیزی سے مکمل ہوجائے گی(فائل فوٹو اے پی)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے پھر کہا ہے کہ’ تین زمروں میں شامل افراد کو سعودی عرب آنے سے قبل کورونا ویکسین کا اندراج کرانا ہوگا‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے ویکسین یافتہ اور غیر ویکیسن یافتہ تمام غیر ملیکوں سے کہا ہے کہ ’وہ سعودی عرب پہنچنے سے قبل ویکیسن کا آن لائن اندراج ضرور کرالیں ایسا کرنے سےامیگریشن کی کارروائی کسی زخمت کے بغیر تیزی سے مکمل ہوجائے گی‘۔
بیان میں محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ’ تین زمروں میں شامل افراد کو ویکسین کا اندراج کرنا ہوگا‘۔
 ان میں خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک کے شہری، مختلف قسم کے نئے ویزا ہولڈر، مقیم غیر ملکی اور ان کے مرافیقین شامل ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’یہ پابندی کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت اور سلامتی کے تحفظ کی غرض سے لگائی گئی ہے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ’ سب لوگ امیگریشن کی کارروائی مکمل کراتے ہوئے حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں‘۔

شیئر: