سعودی شہری پابندی والے ممالک کے سفر کے لیے آن لائن درخواست دیں: محکمہ پاسپورٹ
اتوار 3 اکتوبر 2021 18:10
ابشر کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے۔( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ’ جو سعودی شہری انسانی مسائل کے پیش نظر کورونا وبا کی وجہ سے پابندی والے کسی ملک کا سفر کرنا چاہتے ہوں وہ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ’ آئندہ اس کام کے لیے سعودی شہریوں کو دفتر سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی‘۔
وزارت داخلہ کے پلیٹ فارم ابشر کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے۔
بیان میں انسانی بنیادوں پر ممنوعہ ممالک کے سفر کے اجازت نامے جاری کرنے کے حوالے سے صورتیں بھی بیان کی گئی ہیں۔
بیرون مملکت مستقل بنیادوں پر مقیم فیملی سے ملاقات کے لیے، رشتے دار کی وفات کی صورت میں، بیرون مملکت زیرعلاج مقامی شہری کی تیمارداری کے لیے، بیرون مملکت زیر علاج رشتے دار شہریوں کو اعضا کا عطیہ دینے کے لیے۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ جو لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں وہ ابشر پلیٹ فارم پر جائیں پر خدماتی کا انتخاب کریں اس کے بعد الجوازت کا رخ کریں اور تواصل پر جائیں اس کے بعد سفر کے ہنگامی اجازت نامے والے سیکشن کا انتخاب کریں۔