Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوبصورت عربی النسل گھوڑوں کی بین الاقوامی نمائش سعودی عرب میں

بین الاقوامی نمائش 15 سے 18 دسمبر کے دوران منعقد ہو گی۔(فوٹو المدینہ اخبار)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں خوبصورت عربی النسل گھوڑوں کی پانچویں بین الاقوامی نمائش سعودی عرب میں ہوگی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گھوڑوں کی پانچویں بین الاقوامی نمائش 15 سے 18 دسمبر کے دوران دیراب میں منعقد ہو گی۔  
 استقبالیہ کمیٹی نے کہا ہے کہ گھوڑوں کے اندراج کی آخری تاریخ 25 نومبر2021 ہے۔ اس کا اندراج آن لائن ہوگا۔ استقبالیہ کمیٹی 8 دسمبر کو ریاض میں پریس کانفرنس کر کے نمائش میں شریک گھوڑوں کی تعداد، انعامات کی رقم، ججوں کے نام اور سرپرست اداروں و شخصیتوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرے گی۔  
یاد رہے کہ گھوڑوں کی چوتھی بین الاقوامی نمائش میں گیارہ ممالک کے 350 سے زیادہ گھوڑے شامل ہوئے تھے۔  
 

شیئر: