شاہ عبدالعزیز کے گھوڑے ’طرفۃ‘ کی تاریخی تصویر
کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے گھوڑے کی تاریخی تصویر جاری کی ہے(فوٹو سبق)
کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے ممتاز گھوڑے کی تاریخی تصویر جاری کی ہے۔ یہ ’طرفۃ‘ کے نام سے مشہور تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر طرفۃ کی تصویر جاری کی اور لکھا کہ یہ وہ گھوڑا ہے جسے بانی مملکت نے 1926 کو برطانیہ کے شاہ جارج ششم کو ان کی تخت نشینی پرتحفے میں دیا تھا۔
الجزیرہ اخبار کے مطابق شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گھڑ سواری کے شوقین ہیں۔ سعودی عرب اپنے قیام کے روز اول سے عرب نسل کے اصلی گھوڑوں کی افزائش اور حفاظت کی پالیسی پر گامزن ہے۔
سعودی عرب کے تمام حکمرانوں نے عرب نسل کے اصلی گھوڑوں کے بڑے بڑے اصطبل قائم کیے۔ الدرعیہ عربی نسل کے اصلی گھوڑوں کی سرزمین مانی جاتی ہے۔
عربی نسل کے گھوڑوں کے کنگ عبدالعزیز سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ الدرعیہ کے تاریخی محلے طریف میں ’طرفہ‘ گھوڑے کا مجسمہ دریافت ہوا ہے۔ اس کی باقاعدہ رونمائی کی گئی ہے۔
شاہ عبدالعزیز نے اپنے عہد میں برادر اور دوست ملکوں کے رہنماؤں کو عرب نسل کے گھوڑے تحفے کے طور پر بھیجے تھے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں