Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مزید ڈیجیٹل بینک قائم کیے جائیں گے

ڈیجیٹل کرنسی آئندہ سعودی بینکاری نظام کا حصہ ہوگی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ کے گورنر فہد المبارک نے کہا ہے کہ مملکت میں لائسنس یافتہ مزید ڈیجیٹل بینک قائم کیے جائیں گے  ۔  
اخبار 24 کے مطابق مرکزی بینک کے گورنر’فہد المبارک‘ نے توجہ دلائی کہ ڈیجیٹل کرنسی آئندہ سعودی بینکاری نظام کا حصہ ہوگی ۔
 المبارک نے   مالیاتی استحکام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ غیر منقولہ جائیداد کی فنڈنگ میں شرح نمو بڑھی ہے ۔ ماضی کے مقابلے میں اس حوالے سے بہتری دیکھنے میں آرہی  ہے ۔  
المبارک کا کہنا تھا کہ ’ساما‘ غیر منقولہ جائیدادوں کی فنڈنگ میں شرح نمو کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ کوشش یہ ہے کہ مالیاتی استحکام اس سے متاثر نہ ہو ۔ غیر منقولہ جائیدادوں کی فنڈنگ، کریڈٹ پروجیکٹ سے 25 فیصد زیادہ نہیں ہوتی ۔ 

شیئر: