Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے تعلیمی اداروں میں 5 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی

سعودی عرب پہلی بار فارمولا ون کی میزبانی کررہا ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میں ہونے والی فارمولا ون ریس کی وجہ سے بروز اتوار 5 دسمبر 2021 کو جدہ کے تمام سکول اورکالج بند رہیں گے۔ سرکاری طورپر بدھ کو چھٹی ہوگی۔
اخبار 24 نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ 5 دسمبر بروز بدھ جدہ میں ہونے والی فارمولا ون ریس کی وجہ سے عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیلجیئم کے بعد جدہ کا دوسرا سب سے بڑا ریسنگ ٹریک ہے۔ (فوٹو: ٹویٹر)

جدہ میں فارمولا ون ’عظیم سعودی ایوارڈ ‘ ریس کا سیمی فائنل راونڈ ہوگا۔ اس سال فارمولا ون کی میزبانی تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کر رہا ہے۔
فارمولا ون ریس 3 سے 5 دسمبر کے دوران جدہ کورنیش پر ہوگی جس کا ٹریک 6 ہزار 175 میٹر طویل ہےـ بیلجیئم کے ریسنگ  ٹریک کے بعد فارمولا ون کی تاریخ میں دوسرا طویل ترین ریسنگ ٹریک ہے۔

شیئر: