کار نمائش میں لیگو سے بنا فارمولا 1 گاڑی کے سب سے بڑا مجسمہ
’فارمولا 1 گاڑی کے مجسمے میں 5 لاکھ لیگو استعمال کئے گئے ہیں‘ (فوٹو: واس)
ریاض سیزن کے تحت منعقد کار نمائش میں لیگو سے بنا فامولا 1 گاڑی کا مجسمہ رکھا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق لیگو سے بنا فارمولا 1 گاڑی کے مجسمہ کا اندراج ورلڈ ریکارڈ میں ہو چکا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’فارمولا 1 گاڑی کے مجسمے میں 5 لاکھ لیگو استعمال کئے گئے ہیں‘۔
’اس کی تیاری میں شہریوں اور غیر ملکیوں نے حصہ ڈالا ہے اور اسے کم و بیش ایک ہفتے میں تیار کیا گیا ہے‘۔
’لیگو سے بنے مجسمے کی تیاری کے مراحل گینز بک کے نمائندوں کی نگرانی میں ہوئے ہیں‘۔
واضح رہے کہ ریاض میں لگژری کاروں کی نمائش 28 نومبر تک جاری رہے گی جس میں 600 سے زیادہ گاڑیوں کی نمائش کی جائے گی۔