Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین نے جنوبی افریقہ سمیت 6 ممالک پر سفری پابندی لگادی

پابندی لگانے کا فیصلہ قومی میڈیکل کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ ( فائل فوٹو اے ایف پی)
بحرین کے محکمہ شہری ہوابازی نے کورونا وائرس کی نئی شکلوں کو پھیلنے سے روکنے کےلیے جنوبی افریقہ سمیت مزید چھ ممالک سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔ 
بحرینی خبررساں ادارے  کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے چھ ملکوں کے مسافروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ قومی میڈیکل کمیٹی کی سفارش پر کیا ہے۔ 
بیان میں کہا گیا کہ جنوبی افریقہ ، نمبیا، بوتسوانا، زمبابوے، لیسوتو اوراسواتینا سے بحرین آمد پر پابندی لگائی گئی ہے۔  
محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ ’ممنوعہ ممالک کی فہرست میں شامل تمام ملکوں سے آنے والے مسافر ریڈ لسٹ کر دیے گئے ہیں؎ کسی بھی پرواز سے ممنوعرہ ممالک سے کوئی بحرین نہیں آسکتا‘۔
محمکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ’ اس سے بحرین کے اقامہ ہولڈرز، بحرینی شہری مستثنیٰ ہوں گے۔ ان کی آمد پر خصوصی حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے‘۔
بیان میں محکمہ شہری ہوابازی نے مزید کہا کہ ’وزارت صحت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بحرین آمد کی کارروائی اور اس کے ضوابط کی تفصیلات جاری کی ہے ۔ اس سے رجوع کیا جا سکتا ہے‘۔

 

شیئر: