دنیا کے بلند ترین ایئر پورٹس میں شمار کیے جانے والے سکردو ایئر پورٹ کو آج جمعرات سے بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے شہر سکردو کے ہوائی اڈے کو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق وزیر اعظم کے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے منصوبے کے تحت 2 دسمبر سے سکردو ایئر پورٹ بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شروعات میں آپریشن ہوا بازی کے ضابطے وی ایف آر کے تحت چلایا جائے گا۔
Skardu Airport Elevated to Int'l Status!
In line with the PM's Vision Master Plan to promote tourism across the country Skardu Airport starts operating as an int'l airport from 02 Dec. Initially the operations will be under Visual Flight Rules (VFR) only. https://t.co/cAfxaqM2JZ pic.twitter.com/1Sf1M76bqB
— PCAAOfficial (@official_pcaa) December 1, 2021
سکردو ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ شروع ہونا پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشی کی خبر ہے جس کا اظہار وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ٹوئٹر ہینڈل پاک وائیجر پر لکھا گیا ہے کہ ’2 دسمبر سے سکردو ایئر پورٹ بین الاقوامی سفر کرنے والوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ایک نئے دور کے لیے آسمان کھول رہے ہیں۔ اس اچھی خبر کا مطلب ہے کہ سکردو پُر جوش سیاحت کی میزبانی کرے گا۔‘
Skardu airport started accepting international travelers from Second December, opening up the skies for a new era. This great news means that Skardu will soon be host to an exciting Adventure tourism experience! #Pakistan #Travel #News pic.twitter.com/TZARRnZBir
— PakVoyager (@PakVoyager) December 1, 2021
رضوانہ غضنفر نے اپنے ٹوئٹر پر پیغام میں سکردو ایئر پورٹ کے حوالے سے لکھا کہ ’آخر کار سکردو ایئر پورٹ کی اپگریڈیشن کا انتظار ختم ہوا۔ سکردو ایئر پورٹ کو بین الاقوامی ایئر پورٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔‘ انہوں نے اس حوالے سے مزید لکھا کہ ’ سکردو ایئر پورٹ 2 دسمبر سے ایک نئی شناخت کے ساتھ کام کرے گا۔ اس کا علان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔‘
جہاں سکردو ایئر پورٹ کو انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا درجہ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں کچھ صارفین سکردو ایئر پورٹ پر بنیادی ضروریات پوری کرنے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر صارف زنیرہ رشید لکھتی ہیں کہ ’سکردو ایئر پورٹ بنیادی ضروریات کی کمی کا شکار ہے۔ دو ہفتے پہلے میں وہاں تھی۔ بورڈنگ کاؤنٹر پر ایک سسٹم کام کر رہا ہے، اور بے ترتیب وزن رکھا جا رہا ہے اور کوئی بیگج ریل کام نہیں کر رہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’بین الاقوامی سیاحوں کے دورے سے پہلے ان مسائل کو حل کیا جائے۔‘
Skardu airport lacks basic facilities. Been there 2 weeks ago. The boarding counter has only 1 system working & they were entering weight randomly. No weighing scales & baggage rails were working. The problems should be addressed before the international tourists visit for sure
— zoni (@ZunairaRasheed4) December 1, 2021
ٹوئٹر صارف سیدہ ایلیا نقوی سکردو ایئر پورٹ اور سیاحت کے حوالے سے لکھتی ہیں کہ ’سیاحت کو فروغ دینے کے لیے خوبصورت سکردو ایئر پورٹ نے بین الا قوامی پروازوں کو آج خوش آمدید کہا ہے۔‘
Beautiful Skardu Airport upgraded to welcome international flights from today to promote tourism in Pakistan #SkarduAirport pic.twitter.com/EZNlJuiglm
— Syeda ایلیاء Naqvee (@Man_AeLiiyummmm) December 1, 2021