ایك فوڈ پیك 41 كلوگرام پر مشتمل تھا، جس میں 20 كلو فائن آٹا، 5 كلو چاول، 5 لیٹر كوكنگ آئل، 5 كلو دال چنا، 5 كلو چینی اور 1 كلو چائے شامل تھیں۔
یہ امدادی پیکیج پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) اور حیات فاؤنڈیشن كے تعاون سے گلگت بلتستان کے ضلع غذر، دیامر اور استور کے متاثرہ دیہاتوں میں شفاف طریقے سے متاثرین میں تقسیم كی گئیں۔
یہ پروجیکٹ سعودی عرب کے انسانی امداد کے منصوبوں کے تحت آتا ہے جس کی نمائندگی شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کرتا ہے تاکہ سب سے زیادہ کمزور لوگوں کی مدد کی جا سکے۔
خیال رہے کہ کے ایس ریلیف سنہ 2005 سے پاکستان کے تمام صوبوں میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کے دکھوں کو کم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس نے 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے کیمپ کوآرڈینیشن، فوڈ سکیورٹی، تعلیم، صحت اور پانی جیسے 120 مختلف منصوبوں کو مکمل کیا ہے۔