Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے مارب اور الجوف میں حملے، مزید 150 حوثی ہلاک

چوبیس گھنٹے کے دوران عسکری اہداف اور ٹھکانوں پر 26  فضائی حملے کیے گئے(فوٹو عرب نیوز)
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کے گورنریٹ مارب اور الجوف میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے خلاف حملوں میں مزید 150 حوثی ہلاک ہوئے ہیں۔
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب  میں حوثیوں کے عسکری اہداف اور ٹھکانوں پر 26  فضائی حملے کیے گئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ صنعا میں  بیلسٹک میزائل سمبل کرنے اور انہیں نصب کرنے کی ورکشاپس تباہ کی ہیں‘۔
 

شیئر: