عرب اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کے گورنریٹ مارب میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے خلاف ایک بڑے آپریشن میں 280 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں۔
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب میں حوثیوں کے عسکری اہداف اور ٹھکانوں پر 47 فضائی حملے کیے گئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ اہداف پر حملوں میں 34 فوجی گاڑیاں اورگولہ بارود کا ڈپو تباہ اور 280 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں‘۔
یہ کارروائی ایسے وقت ہوئی ہے جب اتحادی فورسز نے حالیہ ہفتوں کے دوران حوثی ملیشیا کے اثاثوں کو تباہ کیا ہے جس میں اہلکاراورگولہ بارود شامل ہے۔